متعلقہ سوالات
نحو
1
امر کی تعریف یہ ہے کہ فائل مخاطب سے کسی کام کا طلب کرنا لیکن یہ تعریف صرف امر حاضر معروف پر ہی سچی ارہی ہے باقی امر حاضر مجہول،امر غائب معروف ومجھول کسی پر بھی یہ تعریف سچی نہیں ا رہی تفصیل سے بتائیے
6 اگست، 2025Last King
جواب دہندہ
جی ایسا ہے امر اسی کو کہتے ہیں کہ مخاطب سے کسی کام کو طلب کرنا
لیکن اس میں ایک اضافہ ہوتا ہے
کچھ کتابوں میں صیغہ یا حذف علامت مضارع یا پھر آپ کو بالوضع کی قید ملے گی
یہ تین قیدوں میں سے ایک قید فعل امر کی تعریف میں ہوتی ہے
تو ان قیود سے فعل امر غائب و متکلم نکل جاتا ہے کیوں کہ وہ بالوضع نہیں ہوتا اور نا ہی صیغہ مخصوصہ ہوتا ہے اور نا علامت مضارع ہوتی ہے
تو یہ تعریف ہے اور اس کے مطابق گردان کے چھ صیغے بنتے ہیں چھ کے چھ حاضر والے
بقیہ دیگر صیغے جو غائب اور متکلم کے ہیں وہ فعل امر نہیں ہوتا بلکہ فعل مضارع پر لام امر داخل کر دیتے ہیں
یعنی امر غائب و متکلم امر کی تعریف میں بھی نہیں اور امر اصطلاحی بھی نہیں بلکہ فعل مضارع بلام امر ہیں