متعلقہ سوالات
نحو
1
انا احبک اور ایاک احبک میں کیا فرق ہے ؟واضح کریں ۔
12 اگست، 2025Shoaib Ahmed Soomro
جواب دہندہ
یہ اصول یاد رکھئے گا کہ جس کلمے کا حق بعد میں ہو اس کو مقدم کر دینا یہ قصر کے معنی پیدا کرتا ہے
ایاک احب کا مطلب ہے میں تجھ ہی سے محبت کرتا ہوں
یعنی فعل محبت صرف ایک شخص پر واقع ہو رہا ہے اس کو قصر کہتے ہیں یعنی تخصیص ہے
جبکہ انا احبک میں مفعول بہ کاف ضمیر فعل کے بعد آئی ہے تو یہاں قصر کا فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تو میں فعل محبت مخاطب پر تو واقع ہو رہا ہے لیکن اس کے ساتھ خاص نہیں ہے اس میں احتمال ہے کہ کسی اور پر بھی واقع ہو