نحو
1
ان ىوم الفصل ، مضاف مضاف الىه مل كر اسم هوا ،ظروف اسم كىو هوا
30 اپریل، 2025Qasim Khan 
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
سوال کا جواب دینے سے پہلے ایک تمہیدی بات کو ذہن میں رکھیں کہ :
ظرف دو قسم کے ہوتے ہیں
اسم ظرف متصرف اسم ظرف متصرف وہ اسماء ظروف ہوتے ہیں جو کبھی ظرف اور کبھی ظرف کے علاوہ بھی استعمال ہوتے ہیں یعنی فاعل، مفعول بہ ، خبر وغیرہ بنتے ہیں
اسم ظرف غیر متصرف یہ اسماء ظروف ہمیشہ ہر جگہ ظرف ہی بنتے ہیں
اب آتے ہیں جواب کی طرف:
آپ کے سوال میں اولا عبارت ناقص ہے مکمل عبارت نہیں ہے جس وجہ سے اس کا جواب دینا مشکل ہے
دوسری بات یہ ہے کہ یہاں یوم الفصل کا ان کا اسم بننا بھی ممکن ہے لیکن تعیین کہ اسم ہے یا خبر مقدم یہ آگے والی عبارت کو دیکھ کر ہی ممکن ہوگی