متعلقہ سوالات
صرف
1
اِضْطِجَاعٌ کی صرفی تحقیق
23 ستمبر، 2024Bint e Iqbal
جواب دہندہ
صیغہ مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
اصل میں اضتجاع تھا
قاعدہ
اگر باب اِفْتِعَالٌ کافاءکلمہ صاد، ضاد، طاء یا ظا ء ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کوطاءسے بدلنا واجب ہے، پھراگرفاء کلمہ طاء ہو تو ادغام واجب ہے، اور ظاء ہو تو تین صورتیں جائز ہیں اور اگر صاد یا ضاد ہو تو دو صورتیں جائز ہیں
ظاء کی پہلی صورت
طاء کوظاء کر کے دونوں کا ادغام کر دیں
ظاء کی دوسری صورت
ظاء کوطاء کر کے دونوں کا ادغام کر دیں
ظاء کی تیسری صورت
بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں
صاد اور ضاد کی پہلی صورت
طاء کو فاء کلمہ کا ہم جنس کر دیں پھر ادغام کر دیں
صاد اور ضاد کی دوسری صورت
بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں
اس قاعدے کے تحت تاء افتعال کو طاء سے بدلا تو اضطجاع ہو گیا