متعلقہ سوالات
نحو
1
اگر ھم بغیر اعراب کی کتاب پڑھے گے تو ھمیں کیسے پتہ چلے گا کہ ھمارے اعراب صحیح ہے
22 اکتوبر، 2024Arman khan
جواب دہندہ
ہر نیا کام ابتداء میں مشکل نظر آتا ہے
لیکن حکماء کا قول ہے کام کرنے سے کام آتا ہے
آپ اعراب لگائیں چاہے ایک کلمہ پر ہی درست لگ جائے بقیہ پر غلط ہو کوئی مسئلہ نہیں
لیکن یہی ایک درستی کل کو پوری کتاب درست پڑھنے کی ابتداء ہے
آپ ہمت نا ہاریئے کوشش کرتے رہیں
اعراب لگانے کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ
جب بھی کسی کلمے پر کوئی حرکت لگانی ہو تو پہلے دو چیزیں کنفرم کریں
معرب ہے یا مبنی
مبنی کی حرکت تو تبدیل نہیں ہوتیں اسے اس کی حالت پر چھوڑ دیں
معرب ہے تو اب یہ دیکھیں اس کے آخر میں کیا حرکت آئے گی
اس کے لئے مرفوعات منصوبات مجرورات وغیرہ میں سے دیکھیں کونسی قسم بنتی ہے جو قسم بن رہی ہو اسی کا اعراب لگائیں
آہستہ آہستہ یہ چیزیں راسخ ہوں گی
لیکن کوشش مسلسل ہو دو دن کر کے چھوڑ دینے سے آپ زیرو ہی رہیں گے
اعراب غلط ہیں یا صحیح ہیں یہ آپ کو تھوڑی سی کوشش کے بعد پتہ چلنا شروع ہو جائے گا
آپ مطالعہ بھی کرتے رہیں