متعلقہ سوالات
صرف
1
ایماءً کی صرفی تحقیق مع تعلیل
8 نومبر، 2024Chocolate Queen
جواب دہندہ
مصدر ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء و ناقص یائی از باب افعال
اصل میں اِءْمَایٌ تھا
قاعدہ
واؤ یا ياء لام کلمہ میں الف زائدہ کے بعد واقع ہوں تو انہیں ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے
اس قاعدے کے تحت یاء کو ھمزہ سے بدلا تو اِءْمَاء ہوگیا
قاعدہ ن
اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے
اس قاعدے کے تحت دوسرے ہمزہ کو یاء سے بدلا تو ایماء ہوگیا