متعلقہ سوالات
صرف
1
باسمہ تعالیٰ و تقدس۔ اسکا ترجمہ مع ترکیب بتائیے اوریہ بھی بتا دیجیۓ کہ واو بیچ میں کیوں آ یا۔ اگر نہ لکھے تو کیا یہ جملہ درست ہوگا جواب ارسال فرمائے
17 جولائی، 2025نشاط رضویہ 🌹✨
جواب دہندہ
ب جار اسم مضاف
ھاء ضمیر ذو الحال
تعالی فعل ھو ضمیر فاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ
و حرف عطف
تقدس فعل ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف
معطوف علیہ معطوف ملکر حال
ذو الحال حال ملکر مضاف الیہ
مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور
جار مجرور ملکر حسب مقام فعل محذوف کے متعلق ہوں گے
اللہ کے نام سے جو تمام عیوب بلند و بالا اور پاک ہے
واؤ عطف کے لئے بغیر واؤ کے عطف نہیں ہوگا