نحو
1
بسم اللّٰہ اولہ وآخرہ کی ترکیب مع الاعراب
2 ستمبر، 2025اسداللہ غالب اسداللہ غالب
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
یہ ترکیب بہت آسان ہے
ب جار
اسم مضاف اللہ مضاف الیہ
مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو مجرور جار مجرور ملکر مستقر
اب چونکہ یہ دعا کھانے کی ہے تو مناسب حال فعل أکلت نکالیں گے اس میں تا ضمیر فاعل ہوگی
اول مضاف ہاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ
و حرف عطف
آخرہ معطوف
معطوف علیہ معطوف ملکر یہ مفعول فیہ ہوئی آکل فعل جو نکالا تھا
فعل فاعل مفعول فیہ ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوں گے
کیوں کہ یہ جملہ دعائیہ ہے
اور اکلت فعل اس وجہ سے نکالا ہے کہ غیر انشاء سے انشاء بنانے کے لئے فعل ماضی کا صیغہ مختص ہے جیسے عقود و نکاح کے صیغوں میں ماضی کا صیغہ استعمال ہوتا ہے
تو یہ دعا ہے اور دعا میں بھی ماضی کے صیغے استعمال ہوتے ہیں جیسے بہت ساری دعاؤں میں دیکھنے کو ملتا ہے