متعلقہ سوالات
نحو
1
بنت کی جمع بنات آتی ہے اس جمع میں نون کے بعد الف آیا اتو اس اعتبار سے تو یہ جمع مکسر ہونی چاہیے تھی پھر بی یہ جمع مؤنث سالم ہے کیوں؟
28 مئی، 2025محمد رضا اشرفی 
جواب دہندہ
بنت کی جمع بنات یہ جمع مؤنث سالم ہی ہے
یہاں یہ شبہ ہوتا ہے کہ بنت جسے جب جمع بنائی تو اس کی تاء حذف نہیں ہوئی تو اس وجہ سے یہ جمع مؤنث سالم نہیں ہونی چاہئے بلکہ مکسر ہو
کیوں کہ جمع سالم کے لئے آخر میں الف اور تاء دونوں ایک ساتھ بڑھانا ضروری ہے
در اصل بنت سے جب جمع بنائی گئی تو اس کی تاء کو حذف کر دیا گیا اور اصل حرف یاء جس کی جگہ تاء آئی ہے وہ واپس/رد نہیں کیا گیا بلکہ بن پر ہی الف اور تاء کا اضافہ کر دیا گیا ہے
الکتاب لسیبویہ میں ہے کہ اس تاء کو حذف کر دیا جمع کے الف اور تاء کے ساتھ جس طرح گول تاء کو حذف کر دیا جاتا ہے
اس کی دوسری مثال لفظ اخت ہے کہ اس کی جمع اخوات آتی ہے اس کلمے میں مفرد کی تاء کو حذف کر کے اصل حرف واؤ واپس لایا گیا ہے