متعلقہ سوالات
صرف
1
بنیان منصرف ہے یا غیر منصرف؟
19 ستمبر، 2026انس رضا قریشی
جواب دہندہ

بُنْیَان منصرف ہے۔
دلیل: غیر منصرف ہونے کے لیے دو سببوں کا ہونا ضروری ہے (یا ایک سببِ قائم مقامِ دو)۔ بُنْیَان میں صرف الف نون زائدتان ہیں، اور یہ علت تب مانع صرف بنتی ہے جب اس کے ساتھ علمیت یا وصفیت بھی ہو۔ بُنْیَان نہ علم ہے نہ صفت، بلکہ عام اسمِ جنس ہے (بمعنی عمارت)، اس لیے اس پر تنوین آئے گی۔