متعلقہ سوالات
صرف
1
بے ہمزہ وصل کے باب کتنے اور کونسے ہے ؟؟
26 نومبر، 2025شازیہ مرید
جواب دہندہ
بے ہمزۂ وصل کے پانچ باب ہیں جو مندرجہ ذیل تحریر ہیں
اِفْعَالٌ
بابِ "اِفْعَالٌ" کے شروع میں ہمزہ قطعیہ زائدہ ہوتا ہے
تَفْعِیْلٌ
بابِ "تَفْعِیْلٌ" میں عین کلمہ مشدد ہوتا ہے
مُفَاعَلَۃٌ
بابِ "مُفَاعَلَۃٌ" میں فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے
تَفَعُّلٌ
بابِ "تَفَعُّلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور عین کلمہ مشدد ہوتا ہے
تَفَاعُلٌ
بابِ "تَفَاعُلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے