متعلقہ سوالات
نحو
1
تثنیہ کا نون مکسور کیوں ھوتا ہے
10 اکتوبر، 2024محمد سلطان اعظم
جواب دہندہ
اس کی تین وجوہ کتب میں لکھی ہیں
1 کسرہ درمیانی حرکت ہے یعنی فتحہ اور ضمہ کے درمیان میں ہے اور تثنیہ بھی مفرد اور جمع کے درمیان میں ہے
2 بعض کے نزدیک تنوین کے عوض یہ نون لائی جاتی ہے اور تنوین ساکن ہوتی ہے اور قاعدہ ہے کہ جب کسی ساکن کو حرکت دی جائے تو کسر دی جائے
3 فتحہ اس لئے نہیں دیا گیا کہ کئی کلمات میں پے درپے فتحات جمع ہو جاتے جیسے زیدان میں تین فتحات ہیں
اور ضمہ اس لئے نہیں دیا گیا کہ عربی زبان میں یک حرفی کلمے کو ضمہ نہیں دیا گیا جیسے جیسے حروف جارہ وغیرہ
چوتھی وجہ یہ سمجھ آتی ہے کہ نون حرف ہے جو کہ التباس سے بچانے کے لیے بڑھایا گیا ہے اور یہ حرف سماع عرب سے مبنی علی الکسر ہے