متعلقہ سوالات
نحو
1
ترکیب نحوی کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟
26 اپریل، 2024Mubashir Ali shah
جواب دہندہ
I
. "🌹 ترکیبوں کی کمزوری کیسے دُور ہو ؟"
"✍️ ابو المتبسِّم عطاری"
👈 علم النحو کی ایک شاخ ترکیب بھی ہے۔ اور یہ ایک نہایت پیچیدہ عمل ہے۔ اگر کوئ ترکیبوں میں کمزور ہے تو عبارت کا سمجھنا اُس کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ اور طالب علم تعیین نہیں کر پاتا کہ یہ کلمہ اِس مقام پر کیا بن رہا ہے۔
👈 پھر ایسا طالب علم کچھ عرصہ کے بعد احساسِ کمتری ، مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے۔ حالانکہ اگر یہ طالب علم فقط کچھ عرصے کے لئے صحیح انداز سے ترکیبوں پر محنت کرتا تو اس کے لئے ترکیبیں کرنا آسان ہوجاتیں۔
👈 اگر کوئ طالب علم ترکیبوں میں عُبور حاصل کرنا چاہ رہا ہے۔
تو ان ”6” باتوں پر عمل کر لیں۔
ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کی ترکیبوں کی کمزوری دُور ہوجائے گی:
1️⃣ صرف و نحو کے قواعد کا سمجھ لینا اور یاد ہونا بے حد ضروری ہے۔
2️⃣ صیغوں کی صرفی تحقیق مع تعلیل کے آنا ضروری ہے۔
3️⃣ اس کے بعد کسی کتاب کے ابتدائ 3 یا 4 لفظوں پر آپ خود اعراب لگائیں جو اعراب دیا اس کی وجہ بھی آنی چاہیے۔
4️⃣ پھر کسی کے ساتھ اُسی تیار شُدہ عبارت کی تکرار کر لیں۔
5️⃣ مستقل مزاجی کے ساتھ عمل کریں۔ ابتداءً 3 لفظوں پر ، پھر 5 پر "وعلی ھذا القیاس" کرتے کرتے ایک دن ایسا آئے گا کہ آپ ترکیبوں میں مضبوط ہوجائیں گے۔
6️⃣ عند اللّٰه دُعا اور سرکار (صلی اللّٰه علیه وسلم) پر درودِ پاک پڑھتے رہنا۔