متعلقہ سوالات
نحو
1
ترکیب نحوی کی بنیادی ساخت , قدم بہ قدم طریق کار( Scheme) کیا ہے؟ کیا ترکیب نحوی کا کوئ سافٹ وئر ہے؟
25 جنوری، 2025Zubair Tahir Tahir
جواب دہندہ
ترکیب نحوی کا کوئی سافٹ ویئر نہیں ہے
اس کی تقسیم آپ اس طرح کر سکتے ہیں
وہ جملہ جو اسم سے شروع ہو جسے جملہ اسمیہ کہتے ہیں اس کی ترکیب کرنا سیکھیں خبر کس کس طرح آتی ہے مقدم و موخر خبر ظرف اور جار مجرور وغیرہ
اس کے بعد جملہ فعلیہ فعل و فاعل مفعول بہ ظرف لغو وغیرہ پر پریکٹس کریں
اس کی بنیادی ساخت تو یہ ہوگئی
اب اس کی سکیم یہ ہوگی کہ آپ نحو کی بنیادی کتب جیسے خلاصۃ النحو یا نصاب النحو وغیرہ جن میں مثالوں کے مشقیں بھی دی گئی ہوں وہ کتب لیں اور ان کی تراکیب کرنا شروع کریں پھر آہستہ آہستہ مثالوں سے جملوں پر آ جائیں یوں آپ چلتے جائیں