متعلقہ سوالات
نحو
1
ترکیب کس طرح سے کی جائے ؟
7 نومبر، 2024Kaneeze Ghose Kaneezeghose 
جواب دہندہ
ترکیب کرنا نحو کا ایک جزء ہے جسے عربی میں تحلیل کہتے ہیں
در اصل اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ طلباء میں عامل و معمول وغیرہ کی پہچان پختہ کی جائے
اس کو سیکھنے کے لئے بنیادی طور پر نحو کے عام استعمال ہونے والے قوانین ازبر ہوں
اس کے بعد عبارت میں موجود الفاظ کی پہچان ہونی چاہئے کہ معرب ہیں یا مبنی
معرب میں یہ دیکھنا چاہئے کہ اس پر اعراب کیا ہوگا اور کیوں ہوگا
یہی دو سوال ترکیب کا بنیادی جزء ہیں اور یہ آپ کو نحو یاد کرنے سے آئیں گے
اس کے بعد ایک جملے کے اجزاء کو آپس میں جوڑنا ہوتا ہے اس کا طریقہ سیکھنے کے لئے آپ کوئی شرح مئۃ عامل کی کوئی بھی شرح پڑھ لیں جس میں تراکیب لکھی کوئی وہ پڑھیں تو آپ کو تراکیب کرنے کا طریقہ اور جوڑنے کا طریقہ بھی مل جائے گا
یا مفتی اکمل صاحب کی الترکیب کتاب پڑھ لیں تو ان شاء اللہ آپ کو تراکیب کرنا آ جائیں گی