متعلقہ سوالات
صرف
1
تصغیر بنانے کا طریقہ
28 دسمبر، 2025احمد سعید
جواب دہندہ

تصغیر کے تین اوزان ہیں:
1. فُعَيْل: ثلاثی (تین حرفی) اسم کے لیے۔
طریقہ: پہلے حرف پر ضمہ، دوسرے پر فتحہ، پھر یاء ساکنہ تصغیر لائیں، آخری حرف جیسا ہو۔
مثال: رَجُل۔ رُجَيْل، كَلْب ۔ كُلَيْب۔
2. فُعَيْعِل: چار حرفی اسم کے لیے۔
طریقہ: پہلے پر ضمہ، دوسرے پر فتحہ، یاء ساکنہ، اور چوتھے سے پہلے والے حرف پر کسرہ
مثال: جَعْفَر ۔ جُعَيْفِر، دِرْهَم ۔ دُرَيْهِم۔
3. فُعَيْعِيل: پانچ حرفی اسم کے لیے، جس کا چوتھا حرف مدّہ (الف، واو، یاء) ہو۔
طریقہ: فُعَيْعِل کی طرح بنائیں، اور مدّہ کو یاء سے بدل دیں۔
مثال: مِفْتَاح ۔ مُفَيْتِيح، قِنْدِيل ۔ قُنَيْدِيل۔