متعلقہ سوالات
صرف
1
ثلاثی مجرد ابواب میں مجھول کے صیغوں کے ساتھ ضمائر کیوں لائی جاتی ہیں
18 دسمبر، 2024Ali Abdullah
جواب دہندہ
فعل لازم سے فعل مجہول جب بنایا جائے اور اس کی نسبت مفعول بہ کی طرف ہو تو اس صورت میں فعل لازم کو متعدی کرنے کے لئے اس کے آگے باء حرف جر لایا جاتا ہے جس کے ذریعے فعل متعدی ہو جاتا ہے
اور باء حرف جر کے ساتھ نائب الفاعل ضمیر یا اسم ظاہر بڑھایا جاتا ہے
قاعدہ یہ ہوتا ہے کہ جب باء کے ذریعے فعل کو متعدی کیا جائے تو باء مفعول بہ پر داخل ہوتی ہے اور یہی ضمیر یا اسم ظاہر اصل میں مفعول بہ ہوتا ہے جو نائب الفاعل بنتا ہے