متعلقہ سوالات
صرف
1
ثلاثی مجرد ابواب کی پہچان کیسے ممکن ہے؟
8 نومبر، 2024shahabdulqadir 313 قادر
جواب دہندہ
ثلاثی مجرد کے ابواب کی پہچان لغت سے ہوتی ہے
یعنی جس کلمے کا باب معلوم کرنا ہو اس کے حروف اصلیہ لیکر لغت میں تلاش موقع مناسبت سے جس فعل کے معنی مناسب ہوں وہی فعل ہوگا آگے اس کا باب بھی لکھا ہوگا بعض اوقات ماضی کا صیغہ لکھتے ہیں اور آگے مضارع کے عین کلمہ کی فقط حرکت لکھی ہوتی ہے
جیسے نصر -ُ اور بعض اوقات باب کا پہلا حرف لکھا ہوتا ہے جیسے نصر کے لئے نون اور سمع کے سین لکھا ہوتا ہے