صرف
1
ثلاثی مزید فیہ بے ہمزء وصل کے اور با ہمزء کے کتنے باب ہیں ہر ایک کی گردان
1 دسمبر، 2025Sasa Fauzan
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
ثلاثی مزید فیہ کے ابواب
ثلاثی مزید فیہ کے بارہ ابواب ہیں
ان ابواب میں جن کے شروع میں ہمزہ ہے وہ ہمزۂ وصل کے ابواب ہیں سوائے باب افعال کے اس کے شروع میں ہمزہ قطعیہ ہے اور بقیہ ابواب بے ہمزۂ وصل ہیں
اِفْتِعَالٌ
بابِ "اِفْتِعَالٌ" میں فاء کلمہ کے بعد تاء زائدہ ہوتی ہے
اِنْفِعَالٌ
بابِ "اِنْفِعَالٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے نون زائدہ ہوتا ہے
اِسْتِفْعَالٌ
بابِ "اِسْتِفْعَالٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے سین اور تاء زائدہ ہوتے ہیں
اِفْعِلَالٌ
بابِ "اِفْعِلَالٌ" کا لام کلمہ مشدَّد ہوتا ہے
اِفْعِیْلَالٌ
بابِ "اِفْعِیْلَالٌ" کا لام کلمہ مشدد اور اس سے پہلے الف زائدہ ہوتا ہے
اِفْعِیْعَالٌ
بابِ "اِفْعِیْعَالٌ" میں عین کلمہ کا تکرار اور ان کے درمیان واؤ زائدہ ہوتی ہے
اِفْعِوَّالٌ
بابِ "اِفْعِوَّالٌ" میں عین کلمہ کے بعد واؤ مشدد زائد ہوتا ہے
اِفَّعُّلٌ
بابِ "اِفَّعُّلٌ" میں فاء اور کلمہ کلمہ مشدد ہوتا ہے
اِفَّاعُلٌ
بابِ "اِفَّاعُلٌ" میں فاء کلمہ مشدد اور اس کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے
اِفْعَالٌ
بابِ "اِفْعَالٌ" کے شروع میں ہمزہ قطعیہ زائدہ ہوتا ہے
تَفْعِیْلٌ
بابِ "تَفْعِیْلٌ" میں عین کلمہ مشدد ہوتا ہے
مُفَاعَلَۃٌ
بابِ "مُفَاعَلَۃٌ" میں فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے
تَفَعُّلٌ
بابِ "تَفَعُّلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور عین کلمہ مشدد ہوتا ہے
تَفَاعُلٌ
بابِ "تَفَاعُلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے