متعلقہ سوالات
نحو
1
جار مجرور ظرف لغو یا مستقر کىو بنتے ہیں
10 اکتوبر، 2024محمد رمضان
جواب دہندہ
آپ کے سوال میں دو احتمال ہیں
ایک ظرف کیوں بنتے ہیں
دوسرا مستقر یا لغو کیوں ہوتے ہیں
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اصطلاحات میں بحث نہیں ہوتی اگر کسی جگہ کتے کو انسان کہتے ہیں اور انسان کو کتا تو ان کے نزدیک درست ہوگا
اب آپ کے جواب کی طرف چلتے ہیں
ظرف جار مجرور اس لیے کہلاتے ہیں کہ یہ بھی ظرف زمان و مکان کی طرح کسی نا کسی کی متعلق ہوتے ہیں
اور لغو یا مستقر یہ دو الگ چیزیں ہیں ظرف لغو تب ہوتا ہے جب متعلق لفظوں میں موجود ہو تو اس وقت یہ لغو ہوتا ہے اور لغو اس لئے ہوتا ہے کہ اب یہ صرف جار مجرور کا مجموعہ ہے اور اس کے اندر کوئی چیز محذوف نہیں
جبکہ مستقر اس وقت کہتے ہیں جب ان کا متعلق لفظوں میں موجود نا ہو تو اس وقت مستقر اس لیے کہتے ہیں کہ یہاں اس میں اسم فاعل یا فعل محذوف کی ضمیر ہوتی ہے یعنی پورا اسم فاعل یا فعل ان کی اندر چھپا بیٹھا ہے
اور مستقر کا مطلب ہی قرار کی جگہ یا ٹھہرنے کی جگہ ہوتا ہے