متعلقہ سوالات
نحو
1
حضور میں نے سمی جو اصل میں سمو تھا و کو الف سے بدلا تو اسکو ی کے ساتھ لکھنے کی وجہ پوچھی؟؟تو آپ نے جواب دیا کہ ناقص کا قاعدہ لگا سرکار عرض یہ ہے ناقص کہ قاعدہ میں یہ قید ہے وہ و جو چوتھی جگہ واقع ہو سمو میں و حرف اصلی میں تیسری جگہ پر ہے تو یہ قاعدہ اسمیں کیسے جاری ہوگا م پر تشدید تو علامتِ باب ہے اسکا تو اعتبار نہیں ہوگا ورنہ صرّف کو ہفت اقسام میں مضاعف ہونا چاہیے تھا لیکن اسے صحیح شمار کیا جاتا ہے؟؟؟؟رہنمائی
2 جولائی، 2025Abdul Rahman
جواب دہندہ
قاعدہ اس میں چوتھا لگے گا وہ بات سو فیصد درست ہے
اب قاعدے میں جو شرط ہے کہ واؤ چوتھی جگہ واقع ہو
اس میں یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ اس سے پہلے جو تین حروف ہوں وہ اصلیہ ہوں یا ان میں سے کوئی باب کی علامت نا ہو ؟
آپ کا دعوی "علامت باب کا اعتبار نہیں ہوگا" اس پر آپ دلیل پیش فرما دیجئے
جب قاعدہ میں مطلق چوتھی جگہ کا ذکر ہے تو اس سے پہلے زائد ہوں یا اصلیہ یہ بات کہیں نہیں لکھی ہوئی مطلق بات۔مطلق رہے گی