متعلقہ سوالات
نحو
1
خبر کو مقدم کرنے کے لے کتنی صورتیں ہیں
16 اگست، 2026M.zia
جواب دہندہ

خبر کو مبتدا پر مقدم کرنے کی تین صورتیں ہیں: جائز، واجب، ممنوع۔
1. جائز: جب کوئی مانع یا موجب نہ ہو۔
مثال: قَائِمٌ زَيْدٌ یا زَيْدٌ قَائِمٌ۔
2. واجب (چار مواضع):
خبر کے لیے صدارت لازم ہو: جیسے خبر اسمِ استفہام ہو، أَيْنَ زَيْدٌ؟، كَيْفَ حَالُكَ؟
مبتدا نکرہ محضہ اور خبر شبہ جملہ (ظرف یا جار مجرور) ہو: فِي الدَّارِ رَجُلٌ، عِنْدَكَ مَالٌ۔ (ورنہ مبتدا کو صفت سمجھنے کا التباس ہو گا۔)
مبتدا کے ضمیر کا مرجع خبر میں ہو: فِي الدَّارِ صَاحِبُهَا، اگر خبر مؤخر ہو تو ضمیر کا مرجع بعد میں آئے گا (اضمار قبل الذکر)۔
خبر میں حصر ہو: إِنَّمَا فِي الدَّارِ زَيْدٌ، مَا لَنَا إِلَّا اتِّبَاعُ أَحْمَدَ۔
3. ممنوع:
جب مبتدا کے لیے صدارت لازم ہو، جیسے استفہام: مَنْ قَائِمٌ؟
جب مبتدا اور خبر دونوں معرفہ یا دونوں مساوی ہوں اور التباس ہو: زَيْدٌ أَخُوكَ۔
جب خبر پر فاء یا إِلَّا کا ساتھ ہو، یا خبر فعل ہو اور مبتدا کا فاعل بن جانے کا اندیشہ ہو: زَيْدٌ قَامَ۔