متعلقہ سوالات
صرف
1
ذَابٌّ اسم فاعل كى تعلیل کیسے حوگی
1 جنوری، 2025Sultana Sindhi
جواب دہندہ
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر
اصل میں ذابِبٌ تھا
قاعدہ
اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے
اس قاعدے کے تحت پہلے باء کی حرکت حذف کر کے دونوں کا ادغام کیا تو ذاب ہو گیا