متعلقہ سوالات
نحو
1
رفع ،نصب ،جر اور فتح ، کسرہ ،ضمہ میں فرق بتائیے
27 نومبر، 2025Hafsa Raheel
جواب دہندہ
ضمہ فتحہ کسرہ یہ حرکات کے نام ہیں جسے ہم اردو میں زبر زیر پیش کہتے ہیں
اور رفع نصب جر یہ عامل کے عمل کا نام ہیں
جیسے حرف جر یہ عامل ہے ما بعد اس میں جر کا عمل دیتا ہے
ان میں بنیادی فرق یہی ہے جو مذکور ہوا ہے
کبھی کبھار یہ جمع بھی ہو جاتے ہیں جیسے جاء زید میں لفظ زید مرفوع بھی ہے اور مضموم بھی
اور کبھی جمع نہیں بھی ہوتے جیسے جاء الرجلان میں رجلان مرفوع تو ہے کہ رفع کا عمل ہوا ہے لیکن مضموم نہیں ہے