متعلقہ سوالات
صرف
1
رفع الیدین مصدر مضاف ہے اور اکیلا مضاف نا مسند ہوتا ہے نا مسند الیہ سوال یہ ہے کہ اب یہاں مصدر مسند یا مسند الیہ ہو گا یا نہیں؟ دوسرا سوال ہے کہ اکیلا مصدر ( یعنی وہ مضاف نہیں ہو رہا )مسند ہوتا ہے یا مسند الیہ
27 دسمبر، 2024Iqbal Javed
جواب دہندہ
مسند یا مسند الیہ ہونا کوئی خاص لفظ کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ اس میں یہ دیکھیں گے وہ ترکیب میں کیا بن رہا ہے چند چیزیں لکھ دیتا ہوں جو مسند الیہ یا مسند بنتی ہیں اگر مصدر یا دوسرا لفظ جس کا مسند الیہ یا مسند پتہ کرنا ہو دیکھیں وہ کیا بن رہا ہے ترکیب میں
مثلا مسند الیہ یہ چیزیں ہوتی ہیں
فاعل
نائب الفاعل
مبتدا
کان کا اسم
ما ولا کا اسم
حرف مشبہ بالفعل کا اسم
لاء نفی جنس کا اسم
مسند یہ چیزیں ہوتی ہیں
فعل
خبر
کان کی خبر
حرف مشبہ بالفعل کی خبر
لا نفی جنس کی خبر
ما ولا مشابہ بلیس کی خبر
اگر مصدر ان میں سے کوئی چیز بن رہا ہے تو مسند الیہ یا مسند ہوگا ورنہ نہیں