نحو
1
سارّھا کی صرفی تعلیل کریں اور صرفی تحقیق کریں
30 جولائی، 2025𝑴𝒂𝒉𝒏𝒐𝒐𝒓 𝑭𝒂𝒕𝒊𝒎𝒂 𝑹𝒊𝒛𝒗𝒊𝒂
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
سَارَّ صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مضاعف از باب مفاعلہ
یا سارٌّ
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر
یہ صیغے اصل میں سارَرَ یا سارِرٌ ہوں گے
ان دونوں صیغوں میں مضاعف کا ایک ہی قاعدہ جاری ہوا ہے
قاعدہ
اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے
اس قاعدے کے مطابق پہلے راء کو ساکن کر کے دونوں کا ادغام کیا تو سارّ ہو گیا