متعلقہ سوالات
نحو
1
سوال یہ ہے الحمدللہ رب العالمین والعاقبۃللمتقین والصلاۃ علی رسولہ محمد والہ صحابہ اجمعین۔ ترکیب کروا ئیں
27 اپریل، 2025Sarwar Baloch
جواب دہندہ
الحمد للّٰه رب العالمین
الحمد مبتدا
ل جار اللہ موصوف
رب مضاف العالمین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر صفت
موصوف صفت ملکر مجرور
جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر
مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
العاقبۃ للمتقین
العاقبۃ مبتدا ہے
ل جار المتقین مجرور
جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
"الصلاۃ علی رسوله محمد و علی آلہ و صحبه اجمعین"
الصلاۃ مبتدا
علی جار رسوله مرکب اضافی ہو کر مبدل منہ محمد بدل مبدل منہ بدل ملکر مجرور جار مجرور ملکر معطوف علیہ
و حرف عطف
علی حرف جر آلہ مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ
صحبہ مرکب اضافی ہو کر مؤکد اجمعین تاکید مؤکد تاکید ملکر معطوف
معطوف علیہ معطوف ملکر علی جار کا مجرور
جار مجرور ملکر پیچھے والے جار مجرور پر معطوف
معطوف علیہ معطوف ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ