متعلقہ سوالات
نحو
1
شرط اور جزا کی اصل تعریف
8 دسمبر، 2025Bilal Ahmed Ahmed
جواب دہندہ

شرط: وہ جملہ ہے جس کے واقع ہونے پر دوسرے جملے کا واقع ہونا موقوف ہو۔
جزا (جوابِ شرط): وہ جملہ ہے جس کا وقوع شرط کے وقوع پر موقوف ہو۔
مثال: إِنْ تَدْرُسْ تَنْجَحْ (اگر تم پڑھو گے تو کامیاب ہو گے)۔ یہاں تَدْرُسْ شرط اور تَنْجَحْ جزا ہے۔
ضروری باتیں:
شرط و جزا دونوں جملے ہوتے ہیں، اور دونوں کے درمیان حرفِ شرط (إِنْ، إِذَا، لَوْ) یا اسمِ شرط (مَنْ، مَا، مَتَى) آتا ہے۔