متعلقہ سوالات
صرف
1
صرفی تحقیق کرنے کا طریقہ
24 اپریل، 2024Muhammad ali
جواب دہندہ
I
"صرفی اجراء کرنے کا طریقہ"
ازقلم: ابو المتبسِّم ایاز
صرف تو پڑھ لیتے ہیں لیکن صرفی اجراء نہیں آتا ؟
کسی کلمے پر صرف کا اجراء کیسے کیا جائے ؟
اور صرفی اجراء میں کیا کیا سوالات پوچھے جائیں گیے ؟
اس طرح کے سوالات کہی طلباء کرام اساتذہ کرام سے معلوم کرتے ہیں۔ اور کتابوں میں اِن سوالات کا جواب تلاش کرتے ہیں لیکن پھر بھی بعض طلباء فرماتے ہیں کہ سمجھ نہیں آرہا کیا کریں ؟
صرف یاد تو کرلیتے ہیں لیکن ہمیں اجراء کرنا نہیں آتا ؟
اِس طرح کے تمام تر سوالات کا خلاصہ یہ کہ "صرفی اجراء کرنے کا طریقہ" کیا ہے ؟
اس کا جواب بالکل سہل انداز میں لکھنے کی سعی کی ہے اُمید کرتا ہوں کہ ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کو صرفی اجراء کرنے کا طریقہ سمجھ آجائے گا۔
1: صیغہ واحد ہے یا تثنیہ یا جمع ؟
2: مذکر ہے یا مئونث ؟
غائب ہے یا حاضر یا متکلم ؟
3: سہ اقسام میں کیا ہے: اسم ، فعل ، حرف ؟
4: اگر اسم ہے تو اسماء کی کونسی قسم سے ہے ؟
5: اگر فعل ہے تو کونسا فعل ہے ؟
6: اور یہ فعل کس حالت میں ہے: مرفوع یا منصوب یا مجزوم ؟
7: شش اقسام میں کیا ہے: ثلاثی یا رباعی یا خماسی ؟
8: یہ صیغہ ہفت اقسام میں کیا ہے ؟
9: اس صیغے کا باب کونسا ہے ؟
اور اس کی علامت کیا ہے ؟
10: اس صیغے میں "تعلیل یا تخفیف یا ادغام" ہوئ ہے یا نہیں ؟
11: اگر ہوئ ہے تو پورا صیغہ مع قاعدے کے بیان کریں۔
یہ ہے صرفی اجراء کرنے کا بالکل آسان انداز
اُمید کرتا ہوں کہ آپ کو بخوبی سمجھ آگیا ہوگا۔
"اہم نوٹ:" مذکورہ بالاطریقہ اختیار کرتے ہوئے اگر آپ عربی کتابوں کا مطالعہ کریں گیے۔ تو ان شاء اللّٰه عزوجل عربی کلمات کے تلفظ میں خطأ نہیں ہوگی۔
شروع شروع میں اتنے سارے سوالات حل کرنے میں آپ کا کافی وقت صرف ہوگا۔ لیکن چند دنوں میں اس طرح مشق کرنے سے آپ کا ذہن کُھل جائے گا۔ اور صرف مضبوط ہوجائے گی۔