متعلقہ سوالات
صرف
1
صرف میں صیغے کے وزن کے لئے ف ع ل کو کیوں مختص کیا ہے
23 مئی، 2024حافظ محمد نزاکت 
جواب دہندہ
I
اس کی دو وجوہ ہیں
فعل کا معنی ہوتا ہے کام کرنا اب یہ معنی فعل میں پایا جاتا ہے چاہے اس کا کوئی بھی مصدر کے ضرب نصر سمع وغیرہ سب افعال ہیں
اس وجہ سے وزن کے لئے یہ الفاظ منتخب کیئے گئے
دوسری وجہ یہ ہے کہ حروف کے مخارج تین ہیں
حلق
جوف دہن
اور شفتین
تو تینوں مخارج سے ایک ایک حرف لیکر انہیں وزن میزان بنایا گیا
ف شفوی ہے
عین حلقی
اور ل جوف دہن سے ادا ہوتا ہے