متعلقہ سوالات
صرف
1
صرف کے کثیر الاستعمال قواعد کون کون سے ہیں؟نیز ان کو یاد کیسے کیا جاۓ؟
12 اپریل، 2025Umme hanifa
جواب دہندہ
ہماری اس ایپ میں قواعد ڈالے گئے ہیں جن میں نوے فیصد قواعد کثیر الاستعمال ہیں
یاد دو طرح سے کریں
پہلے قاعدہ یاد کریں پھر اس کو مثال پر اپلائی کریں سٹیپ بائی سٹیپ
پھر دوسری مرتبہ میں مثال سے قاعدہ بیان کریں
جیسے قال لفظ یاد کر لیا تو اس سے قاعدہ یاد ہو جائے گا
قال » اصل میں قول » تھا
اب اس پر قاعدہ جاری ہوتا ہے واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلنے والا
تو یوں پہلے قاعدہ پھر مثال
اور پھر مثال سے قاعدہ بیان کریں
کوشش کریں جہاں پر بھی کوئی قاعدہ استعمال ہو رہا ہو تو وہاں ابتداء مکمل قاعدہ ہی بیان کریں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ پختہ یاد ہو سکے