متعلقہ سوالات
صرف
1
صیغے کی پہچان کا آسان سا طریقہ بتایے گا
9 اپریل، 2024Saqlain Afzal
جواب دہندہ
ا

. صیغوں کی پہنچان کیسے ہو ❓

ابتداء سے لیکر انتہاء تک معلَّل اور غیر معلَّل صیغہ پہنچاننے کے حوالے سے ایک رہنما تحریر

✍️ ابو المتبسِّم عطاری

👈 فنِ صرف پڑھنے کا مقصد یہ ہے کہ صرف پڑھنے کے بعد صیغوں کی پہنچان حاصل ہو کہ یہ صیغہ معلّل ہے یا غیر معلَّل یعنی ایک صیغہ کی مکمل پہنچان حاصل ہو۔

👈 جب صیغوں کی پہنچان حاصل ہوگی تو پھر جاکہ اُس صیغہ کے مطابق درست ترجمہ کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ورنہ اگر پہنچان نہیں ہوئ تو ترجمہ کرنا مشکل ہوگا۔

👈 اب صیغوں کی پہنچان کے لئے ضروری ہے کہ علمِ صرف آتا ہو ، صرف کی بنیادی اصطلاحات یاد ہوں۔ کیونکہ صرف کے بغیر کبھی بھی صیغوں کی پہنچان حاصل نہیں ہوگی۔

👈 صرف سمجھنے ، یاد کرنے کے بعد صیغوں کی پہنچان کیسے حاصل ہو ؟

اِس کا آسان طریقہ کار درج ذیل ہے:

"1:" جو صیغہ آپ کے پاس آئے سب سے دیکھیں کہ یہ صیغہ واحد ہے یا تثنیہ یا جمع ؟

"2:" مذکر ہے یا مؤنث ؟

"3:" غائب ہے یا حاضر یا متکلم ؟

"4:" سہ اقسام میں کیا یے ؟

(اسم یا فعل )

"5:" اگر فعل ہے تو فعل کی اقسام میں کونسی قسم ہے ؟

"6:" اگر اسم ہے تو اسمِ مشتق کی کونسی قسم ہے ؟

"7:" شش اقسام میں کونسی قسم سے تعلق ہے ؟

"8:" ہفت اقسام میں کونسی قسم سے تعلق ہے ؟

"9:" حروفِ اصلیہ کونسے ہیں ؟

"10:" یہ صیغہ کِس باب سے ہے ؟

(ثلاثی مجرد ہے ، تو کونسے باب سے ، اگر مزید فیہ سے تعلق ہے تو مزید فیہ کے کونسے باب سے وعلی ھذا القیاس)

👈 اِس کے بعد اب آپ کے لئے صیغہ کی پہنچان بالکل آسان ہو جائے گی کہ یہ صیغہ معلّل ہے یا غیر معلَّل ؟

👈 معلَّل اور غیر معلَّل صیغوں کو پہنچاننے کے 4 طریقے ہیں جن میں سے ایک طریقہ کے مطابق غیر معلَّل صیغہ پہنچانا جائے گا اور تین طریقوں سے معلَّل صیغہ پہنچانا جائے گا۔

👈 غیر معلَّل صیغہ پہنچاننے کا طریقہ:

سب سے پہلے آپ اُس صیغہ سے زائد علامات (ماضی ، مضارع ، امر ، نہی ، اسم فاعل ، مفعول وغیرہ کی علامات) کو ختم کریں۔ علامات کو ختم کرنے کے بعد اب آپ دیکھیں کہ آپ کے پاس باقی حروف کتنے بچے ہیں اگر تین حروف باقی بچے ہیں اور اِس مادے سے لغت میں معنی میں بھی آرہا ہے تو سمجھو یہ صیغہ غیر معلَّل ہے یعنی اِس میں کوئ تعلیل وغیرہ نہیں ہوئ ہے۔

مثلاً: اَلْمَغْضُوْبُ

الف لام برائے تعریف اِس کو بھی حذف کیا تو "مَغْضُوْبٌ" ہوا

👈 پھر مَغْضُوْبٌ سے اسم مفعول کی علامت میم ، واؤ حذف کیا تو "غضب" ہوا۔

اور اِس کا معنی لغت سے تلاش کیا تو مصدری معنی غضب کرنا ملا اور یہی معنی یہاں پہ مراد ہے۔

اور یہی اِس صیغہ کے اصلی حروف ہیں اور تینوں حروف صیغہ میں باقی ہیں تو یہ صیغہ غیر معلَّل ہے۔

👈 معلَّل صیغہ پہنچاننے کا طریقہ:

معلَّل صیغہ پہنچاننے کے تین طریقے ہیں جوکہ مندرجہ ذیل ہیں:

پہلا طریقہ:

صیغہ سے زائد علامات حذف کرنے کے بعد اگر معنی لغت سے نہ آئے تو سمجھو اِس کا کوئ حرف کسی سے بدلا ہوا ہے یعنی اِس میں تعلیل ہوئ ہے۔

مثلاً: قَالَ

اگر لغت سے ق ، ا ، ل سے معنی دیکھیں گے تو معنی نہیں آئے گا تو اب آپ نے الف کی جگہ واؤ ، یاء کو رکھ کہ معنی تلاش کرنے ہیں کہ کس حرف سے معنی آرہا ہے۔ اگر ق ، ی ، ل سے معنی آئے تو سمجھو اِس کے اصلی حروف ق ، ی ، ل ہے۔

اور اگر ق ، و ، ل سے معنی آئے تو سمجھو اِس کے اصلی حروف ق ، و ، ل ہیں۔

👈 دوسرا طریقہ:

زائد علامات حذف کرنے کے بعد تین حروف سے کم حروف باقی بچے تو سمجھو کوئ حرف حذف ہے اِسلئے کہ کوئ صیغہ تین حروف سے کم نہیں ہوتا۔ اب حذف شدہ حرف یا فاء کلمہ سے حذف ہوا ہوگا یا عین کلمہ سے یا لام سے۔

👈 اِس کے لئے آپ کو معتل ، مدغم اور مخفف کے قواعد کا یاد ہونا ضروری ہے۔ پھر غور کریں کہ فاء کلمہ میں کوئ حرف حذف ہوسکتا ہے یا عین کلمہ میں یا لام کلمہ

اگر فاء کلمہ میں حرف کو مانیں تو کیا معتل الفاء کا ایسا کوئ قاعدہ ہے جس میں فاء کلمہ حذف ہوتا ہو۔ اگر ہاں تو پھر فاء کلمہ کو رکھ کہ ایک صورت بنائیں اور کسی وزن پہ لے کہ جائیں پھر لغت سے معنیٰ دیکھیں اسی طرح سے عین و لام کلمہ میں رکھ کہ دیکھیں کہ کس جگہ پہ حرف حذف ہے۔

مثلاً: تَدَعُ

علامت مضارع حذف کرنے کے بعد دَعُ بچتا ہے اور دو حرف والا کوئ صیغہ نہیں ہوسکتا تو سمجھ آگئ کہ ایک حرف حذف ہے۔

اب فاء کلمہ میں واؤ یا یاء کو رکھ کہ لغت میں معنی دیکھو کہ واؤ سے معنی آرہا ہے یا یاء سے۔

جس سے معنی آئے اُس کے ساتھ اِس صیغہ کی اصلی شکل بنائیں

اِس صیغہ کا معنی واؤ کے ساتھ آرہا ہے تو واؤ کے ساتھ رکھ کہ اِس کی شکل و صورت بنائیں اور اِس کی اصل صورت یہ بنی گی

تَوْدَعُ

اب واؤ علامت مضارع اور فتحہ کے درمیان آئ اور یہ ایسا کلمہ ہے جس کے لام کلمہ میں حرفِ حلقی بھی ہے تو واؤ کو حذف کردیا تو تَدَعُ ہوگیا۔

👈 تیسرا طریقہ:

زائد علامات حذف کرنے کے بعد بھی تین حروف باقی رہتے ہیں۔ پھر بھی وہ صیغہ معلّل ہوتا ہے۔ وہ اِس طرح سے کہ اِس صیغہ کا کوئ وزن صحیح نہیں بن رہا ہوتا تو سمجھ جائیں کہ اِس میں حرکات میں تبدیلی ہوئ ہے۔ اگرچہ حروف باقی ہیں

مثلاً: یَقُوْلُ

اگر علامت مضارع یاء حذف بھی کردیں تو بھی تین حروف باقی رہتے ہیں لیکن وزن صحیح نہیں بن رہا تھا وہ ایسے کہ مضارع کا ایسا کوئ غیر معلَّل صیغہ نہیں ہے جس کا فاء کلمہ متحرک ہو اور عین کلمہ ساکن ہو۔

اب جب فاء کلمہ کا ساکن کیا اور عین کلمہ کو حرکت دی تو وزن درست بن گیا "یَقْوُلُ" بروزن یَنْصُرُ

👈 یاد رہے! آپ اِس طرح سے ہر دن چند صیغوں پہ تکرار کریں ، غور و فکر ہیں وقت زیادہ ضرور لگے گا لیکن ان شاء اللّٰه عزوجل چند دنوں کے بعد آپ خود محسوس کریں گے کہ اب میرے اندر تبدیلی آئ ہے۔ اور کوئ صیغہ مشکل نہیں لگ رہا۔ جتنی زیادہ آپ مشق کریں گے ، تکرار کریں گے اُسی قدر آپ کی صرف بہتر سے بہتر ہوتی رہے گی۔