متعلقہ سوالات
نحو
1
عبارت میں فعل ،فاعل، مفعول کی پہچان کیسے کریں ؟
27 ستمبر، 2024muhammad tehmool Tehmool 
جواب دہندہ
عبارت میں جب کوئی فعل آتا ہے تو اس کا فاعل ہونا لازمی ہے
اب آسان پہچان یہ ہے کہ
ماضی کے دو صیغہ واحد مذکر غائب اور واحد مؤنث میں فاعل اسم ظاہر اور ضمیر دونوں ہو سکتے ہیں
اگر اسم ظاہر کوئی فاعل بننے کی قابلیت رکھتا ہو تو اسے بنائیں گے ورنہ ضمیر نکالیں گے
فعل مضارع کے پانچ صیغے واحد مذکر غائب اور واحد مؤنث غائب میں ماضی والا معاملہ ہے
بقیہ تین صیغے واحد مذکر حاضر اور واحد و جمع متکلم ان میں ضمیر مستتر ہی نکلے گی
اور امر میں بھی مضارع والا معاملہ ہوگا
بقیہ صیغے ان کے علاوہ ہوں تو ان کے آخر میں ضمیر ہی ہوگی جو فاعل بنے گی
اور مفعول بہ کی پیچان یوں ہے کہ اگر فعل متعدی ہو تو اگر ایسا اسم ہو جس پر فعل واقع ہو تو وہی بنے گا ورنہ محذوف ہوگا