نحو
1
علم الصیغہ کس انداز سے پڑھانا چاہییے
29 نومبر، 2025Mehtab Shah
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
ہر کتاب کو پڑھانے کا ایک مخصوص انداز ہوتا ہے جو کہ مصنف کے انداز تصنیف سے معلوم ہو جاتا ہے
لیکن بعض اوقات پڑھانے کا انداز طلباء کی لیاقت اور ذہنی استعداد پر بھی منحصر ہوتا ہے
مثلا اگر طلباء ابتدائی درجات کے ہیں تو ان کو صرف قواعد یاد کروانے پر زور دیا جائے
اور اگر طلباء پہلے کوئی صرف کی کتاب پڑھ چکے ہیں تو اب زیادہ زور تفہیم پر ہونا چاہیے اور تفہیم میں یہ خیال رکھا جائے کہ طلباء کی مشق پر زیادہ زور ہو کتاب میں موجود مثالوں سے تفہیم کے بعد استاد کو چاہئے کہ وہ خارجی امثلہ لا کر طلباء سے سوال کرے اور طلباء سے روٹین میں یہ صیغہ جات حل کروائے
یہ طریقہ کار ہو سکتے ہیں لیکن یہ سب طلباء ک استعداد پر منحصر ہوتے ہیں