متعلقہ سوالات
نحو
1
علم پر الف لام لا سکتے ہیں یا نہیں کیا اس کے قوائد بھی ہیں مثال سے سمجھائیں جزاک اللہ خیرا
15 نومبر، 2024Muhammad Ehtesham
جواب دہندہ
علم پر الف لام لگانا جائز نہیں سوائے دو صورتوں کے
پہلی صورت جب کوئی علم الف لام کے ساتھ ہی منقول ہو
یعنی علم بنانے سے پہلے الف لام لگا ہوا ہو اور الف لام کے ساتھ ہی علم بنا دیا جائے جیسے السموأل اللات العزی
دوسری صورت یہ ہے کہ کسی اسم پر الف لام اس لئے لایا جاتا ہے کہ اس کے اصل معنی کی طرف ساتھ میں اشارہ بھی ہو جائے
یعنی جب کوئی لفظ کسی کا علم بن جائے تو اس لفظ کے اصلی معنی کی طرف اشارہ کرنے کے لئے علم پر الف لام لگایا جاتا
لیکن اکثر ایسا ان اعلام میں کیا جاتا ہے جو اسماء مشتقہ سے منقول ہوں یا مصدر وغیرہ ہوں جیسے حارث نعمان عباس وغیرہ
لیکن یہ یاد رہے کہ دونوں صورتیں سماع پر موقوف ہیں قیاسی نہیں ہیں