متعلقہ سوالات
نحو
1
غیرمنصرف کیوں فعل کے ساتھ مشببھ رکھتے ہیں
10 مارچ، 2026sabbir
جواب دہندہ

غیر منصرف کو فعل سے تشبیہ اس لیے دی جاتی ہے کہ اس میں فعل کی دو فرعیتوں کی طرح دو فرعیتیں جمع ہو جاتی ہیں۔
وجہ:فعل دو اعتبار سے اسم کی فرع ہے
: (1) لفظاً، کیونکہ فعل مصدر سے مشتق ہوتا ہے؛
(2) معناً، کیونکہ فعل کو فاعل کی ضرورت ہوتی ہے، اور فاعل اسم ہے۔
اسی طرح غیر منصرف اسم میں دو سبب جمع ہوتے ہیں، اور ہر سبب اسم کو اس کی اصل سے فرع بنا دیتا ہے: ایک سبب لفظی فرعیت اور دوسرا معنوی فرعیت پیدا کرتا ہے، یا دونوں مل کر اسم کو "فرع در فرع" بنا دیتے ہیں