متعلقہ سوالات
نحو
1
فاعل اور اسم فاعل میں کیا فرق ے
5 دسمبر، 2024اعجاز خاصخیلی
جواب دہندہ
بنیادی فرق یہ ہے کہ
فاعل اس کلمے کو کہتے ہیں جس کی طرف فعل یا شبہ فعل کی نسبت کی جائے
اور اسم فاعل وہ کلمہ جس کو فعل سے مشتق کیا جائے تاکہ اس بات پر دلالت کرے کہ فعل ذات کے ساتھ قائم ہے
مزید فرق یہ ہیں کہ
فاعل مشتق و غیر مشتق دونوں ہوتے ہیں جیسے ضرب زید و ناصر
اور اسم فاعل مشتق ہوتا ہے جیسے ضارب جو یضرب سے بنا ہے
فاعل کا کوئی مخصوص وزن نہیں ہوتا
جبکہ اسم فاعل کا اپنا ایک مخصوص وزن ہوتا ہے جیسے ناصر ضارب
اسم فاعل کے ساتھ فعل کا ہونا ضروری نہیں
جبکہ فاعل کے ساتھ فعل یا شبہ فعل کا ہونا ضروری ہے
فاعل ضمیر بھی ہوتی ہے
جبکہ اسم فاعل ضمیر نہیں ہو سکتی
مزید فرق بھی بنائے جا سکتے ہیں