متعلقہ سوالات
نحو
1
فاعل کو پہچاننے علامت کون کون سی ہیں
10 جون، 2025Bint-e- Naeem
جواب دہندہ
فاعل پہچاننے کی کوئی خاص علامتیں تو نہیں ہیں
البتہ ایک جامع اور مانع علامت ہے یاد رکھیں تو 80 فیصد پہچان ہو ہی جائے گی
فاعل دو طرح کے اسماء ہوتے ہیں
ضمیر یا اسم ظاہر
اکثر افعال کا فاعل ضمیر ہی ہوتی ہے جس کو تلاش کرنا مشکل نہیں ہے
دو افعال کا فاعل تلاش کرنا پڑے گا بس
صیغہ واحد مذکر غائب اور صیغہ واحد مؤنث غائب ان دو صیغوں کا فاعل ضمیر مستتر اور اسم ظاہر ہو سکتا ہے
اس کے علاوہ جتنے بھی افعال ہیں ان کا فاعل اسم ضمیر ہوگی مستتر ہو یا بارز
صیغہ واحد متکلم جمع متکلم اور واحد مذکر حاضر فعل مضارع کے یہ تین صیغے اسی طرح امر کے بھی یہی صیغے ان کا فاعل ہمیشہ ضمیر مستتر ہوگی
بقیہ افعال میں ضمیر بارز ہوگی