نحو
1
فعل اور حرف کی نحوی تحقیق کا مکمل طریقہ بیاں کر دیجیے
26 مئی، 2025Hajrajaved Attaria2526
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
فعل کی نحوی تحقیق میں درج ذیل چیزیں ہوتی ہیں
لفظ، موضوع، مفرد، چیزیں آئیں گی شروع میں
اس کے بعد یہ چیزیں دیکھی جائیں گی
فعل معرب ہے یا مبنی
مبنی ہے حرکت پر مبنی ہے یا سکون پر
اسی طرح اگر معرب ہے تو اعراب کیا ہوگا
وجہ اعراب
نوٹ: فعل ماضی اور فعل امر مبنی ہوتی ہیں
فعل مضارع معرب ہوتا ہے سوائے دو۔صیغے جمع مؤنث غائب و حاضر کے صیغے چھوڑ کر
حرف کی نحوی تحقیق
لفظ موضوع مفرد
پھر حروف عاملہ میں سے ہے یا غیر عاملہ
حروف عاملہ میں سے ہے تو اس کی کونسی قسم ہے حروف جارہ مشبہ بالفعل وغیرہ
اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو اس کی کونسی قسم ہے حروف عطف وغیرہ میں سے ہے یا کسی اور قسم سے
اس کے بعد مبنی ہے تو مبنی علی الحرکت ہے یا سکون وغیرہ دیکھتے ہیں