متعلقہ سوالات
نحو
1
فعل لازم کی مجھول ہوتی ہے کہ نہیں اگر ہوتی ہے تو ذھب کی پوری گردان کا ترجمہ کیا ہو گا
8 نومبر، 2025Hammad Awan
جواب دہندہ

جی ہاں، فعلِ لازم کا مجہول بنتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ایک لازمی شرط ہے: مجہول کے لیے نائبِ فاعل درکار ہوتا ہے، اور لازم میں مفعول بہ نہیں ہوتا، اس لیے نائبِ فاعل جار مجرور، ظرف یا مصدر بنتا ہے۔ بغیر ان کے لازم کا مجہول نہیں آتا۔
مثال: ذُهِبَ بِزَيْدٍ (زید کو لے جایا گیا / زید کے ساتھ جانا کیا گیا)، یہاں بِزَيْدٍ جار مجرور نائبِ فاعل ہے۔ اسی طرح جُلِسَ أَمَامَ الْمَلِكِ (بادشاہ کے سامنے بیٹھا گیا)، سِيرَ سَيْرٌ شَدِيدٌ (سخت چلا گیا)۔