صرف
1
فعل مضارع کے دو صیغے جمع مؤنث غائب و حاضر مبنی کیوں ہوتے ہیں؟
22 دسمبر، 2024Haidary MZ 786 Md Zahidul islam
Abu Sufyan Muhammad Rashid madani
Sadiq Abad
اس کی وجہ یہ ہے کہ فعل مضارع کے معرب ہونے کی علت اسم فاعل سے مشابہت تامہ رکھنا ہے اور يَضْرِبْنَ، تَضْرِبْنَ میں اسم فاعل کے ساتھ مشابہت تامہ نہیں پائی جاتی جس کی بناء پر یہ فعل ماضی کی طرح مبنی ہیں، کیونکہ فعل ماضی میں بھی مشابہت تامہ نہیں پائی جاتی، اب رہی یہ بات کہ یہ دو صیغے اسم فاعل کے ساتھ مشابہت تامہ کیوں نہیں رکھتے؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ مشابہت تامہ کے لئے چھ چیزوں میں مشابہ ہونا شرط ہے، اگر ان میں سے کوئی ایک شرط فوت ہوتی تو مشابہت تامہ نہیں پائی جائے گی اور انہیں میں سے ایک حرکات و سکنات میں مشابہ ہونا ہے اور يَضْرِ بْنَ اور تَضْرِ بْنَ اسم فاعل کے ساتھ حرکات و سکنات میں مخالف ہیں کہ ان صیغوں میں پانچ حروف ہیں جبکہ اسم فاعل میں چار حروف، اور ان صیغوں کا چوتھا حرف ساکن ہے جبکہ اسم فاعل کا چوتھا حرف متحرک ہے نافہم۔