نحو
1
لو اختلطَ اوانٍ میں جر کیوں دیا گیا ہے
2 ستمبر، 2025Zainab Fatima
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
اوانی اسم منقوص ہے اصل میں یہ لفظ اوانی ہے
اسم منقوص کا قاعدے یہ ہے کہ
جب اس یہ مضاف یا اس پر الف لام ہوگا تو اس صورت میں یہ یاء کے ساتھ لکھا جائے گا جیسے الاوانی یا الجواری وغیرہ
اگر یہ مضاف نہیں ہے یا اس پر الف لام نہیں ہے تو اس صورت میں دو صورتیں ہیں
حالت نصبی میں ہوگا یا عامل ناصب ہوگا تو اس وقت بھی یاء پر فتحہ کے ساتھ لکھیں گے جیسے اوانیَ جواریَ
اور اگر عامل جار یا رافع ہو یعنی رفع یا جر آ رہی ہو تو اس صورت میں اس کے یاء کو حذف کر کے اس کے عوض تنوین لگا دیں گے اب یہ تنوین یاء کے عوض میں آئی ہوئی ہے