نحو
1
"ما المسئول عنھا باعلم من السائل کا لفظی ترجمہ اور ترکیب نحوی بیان فرمادیں"
10 مارچ، 2025Hafiz Ali Hassan Hashmi Naqshbandi
بلال رضا
Karachi
جس سے قیامت کا سوال کیا گیا ہے وہ سوال کرنے والے سے زیادہ نہیں جانتا
ما مشابہ بلیس المسؤول اسم مفعول ھو ضمیر نائب الفاعل عنھا جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم مفعول اپنے نائب فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر ما کا اسم
ب حرف جر زائدہ
اعلم اسم تفضیل ھو ضمیر فاعل من السائل مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم تفضیل اپنے فاعل اور ظرف لغو ملکر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر ما مشابہ بلیس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا