نحو
1
مبنی صیغہ کی صرفی تحقیق کر دیں
20 نومبر، 2025Abdul Ghani
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
مبنی صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب
اصل میں یہ صیغہ مبنُویٌ تھا
سید والا قانون واؤ اور یاء ایک کلمہ میں جمع ہو جائیں اور ان کا پہلا ساکن ہو تو واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے
مبنوی میں واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا اور ما قبل ضمہ کو یاء کی مناسبت سے کسرہ سے بدلا تو مبنی ہو گیا