متعلقہ سوالات
صرف
1
مبیع میں کیا تعلیل ہوئی ہے؟ اور سائر کا مادہ کیا ہے؟ مع حوالہ؟ اور رباعی مزید فیہ کو لغت میں کیسے تلاش کریں
6 اکتوبر، 2024Sazu Ansari
جواب دہندہ
اصل میں مبیوع تھا
یاء متحرک تھی اور اس کا ما قبل ساکن تو یاء کی حرکت ما قبل دے دی پھر یاء ما قبل مضموم تھی اسے واؤ سے بدل دیا تو مبووع ہوگیا
اب دونوں واؤ میں سے ایک واؤ کو حذف کیا پھر مبوع ہوگیا اس کے بعد باب کی مناسبت سے واو کو یاء سے بدلا اور ما قبل ضمہ کو کسرہ سے تو مبیع ہوگیا
تعلیلات خادمیہ
سائر کے حروف اصلیہ س و ر
رباعی مزید فیہ کو پہلے تین حرفوں میں تلاش کرتے ہیں
یعنی جعفر کو ڈھونڈنے کے ج ع ف میں جائیں تو اس مادے کے بلکل آخر میں رباعی کے افعال و اسماء ہوتے ہیں