متعلقہ سوالات
نحو
1
مجھے ثلاثی مجرد کے تمام قوانین 21 یادہے مگر میں ثلاثی مجرد کے صیغوں میں قانون نہیں لگا سکتا
28 جولائی، 2025Sardar Wali
جواب دہندہ
قوانین لگانے کے لئے کچھ بنیادی چیزیں ہونی چاہیئں
کسی بھی لفظ پر جب کوئی قانون لگانا ہو تو یہ چند چیزیں دیکھیں
میں مثال کے ذریعے واضح کروں گا
جیسے لفظ قال
اب اس پر قانون لگانے سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ صیغہ کونسا ہے ؟
صیغہ معلوم ہو تو یہ دیکھنا چاہئے کہ صیغہ کے باب کی مناسبت سے اس کا اصل وزن کیا بنے گا مثلا ہماری جو مثال تھی
قال یہ صیغہ واحد مذکر ہے باب نصر سے تو اس کا وزن کا قَوَل ہوگا
اب آگے قواعد لگانے ہیں تو قواعد کی بھی چھانٹی کریں اس میں واؤ متحرک ہے تو وہ قواعد دیکھیں جو واؤ پر جاری ہوتے ہیں اور واؤ متحرک والے قواعد دیکھیں
یوں آپ کسی بھی صیغے پر قاعدہ جاری کر سکتے ہیں تھوڑی سی مشق کرنے سے آپ کو یہ چیزیں سمجھ آنا شروع ہو جائیں گی