متعلقہ سوالات
صرف
1
مرمی کونسا صیغہ ہے میم پر دو زبر ہے
23 اکتوبر، 2024Usama Khan
جواب دہندہ
میم پر دو زبر نہیں ہوں گے یاء پر ہوں گے
صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب
اصل میں مرموی تھا
قاعدہ
ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے
اس قاعدہ کے تحت واو کو یاء سے بدل کر دونوں کا ادغام کر دیا