متعلقہ سوالات
نحو
1
مصدر اسم مصدر اورحاصل بالمصدرمیں فرق کیاہے؟
3 نومبر، 2024سراج محمدي
جواب دہندہ
مصدر در اصل اس چیز کو کہتے ہیں جو مصدری معنی پر دلالت بھی کرے اور صیغھائے مختلفہ کا اشتقاق بھی اس سے ہو
اسم مصدر یہ بھی مصدر ہی کی قسم لیکن اس سے اشتقاق نہیں ہوتا
ان میں لفظی فرق یہ ہوتا ہے کہ اسم مصدر اپنے مصدر کے حروف سے کم حروف رکھتا ہے
جب کہ حاصل بالمصدر وہ کلمہ جو مصدر کے حاصل معنی پر دلالت کرے جیسے حمد بمعنی مصدر ہو تو معنی ہوتا ہے حمد کرنا
اور اس کا حاصل معنی ہوگا بس حمد یا تعریف و توصیف یعنی فعل کے کرنے کے بعد جو چیز حاصل ہو اسے حاصل بالمصدر کہتے ہیں