متعلقہ سوالات
صرف
1
مضاف کی کیا پہچان ہے جملے میں کہا استعمال ہوتا ہے ؟
31 اگست، 2024ah2mad6raza Raza
جواب دہندہ
مضاف کی کوئی خاص پہچان نہیں ہوتی البتہ کچھ طریقے ہیں جن سے پہچان ہو سکتی ہے
1 جب نکرہ اسم اور معرفہ آئیں تو نکرہ مضاف ہو سکتا ہے
2 جب ضمیر سے پہلے اسم آ جائے جیسے غلامہ غلامی وغیرہ تو تو یہ اسم مضاف ہوگا
3 ترجمے سے پہچان ہو سکتی ہے جب ترجمہ میں کا کی کے تیرا میرا ہمارا کا لفظ آئے تو اس صورت میں ان الفاظ کے بعد آنے والا لفظ مضاف ہوگا
جیسے غلام زید کا ترجمہ ہوگا زید کا غلام
غلامنا کا ترجمہ ہوگا ہمارا غلام