نحو
1
مُعْطِیْ کی تعلیل کیا ہوگی کون سا قاعدہ جاری ہوگا؟
22 اپریل، 2025Misbahi Aamirhusain
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
معطیُ یا معطیٌ وغیرہ
اگر الف لام کے ساتھ پڑھیں گے تو تنوین نہیں آئے گی اس صورت میں تعلیل یوں ہوگی
"المعطِیُ" تھا اصل میں
یاء مضموم ما قبل مکسور ہو تو اسے ساکن کر دینا واجب ہے یاء کو ساکن کیا تو "المُعطِیْ" ہوگیا
اگر بغیر الف کے ہو تو
اصل میں"معطِیٌ" تھا
یہ بات ذہن نشین رہے کہ صرفی تحقیقات میں جہاں پر تنوین ہوگی تو اس صورت میں تنوین ایک حرف یعنی نون ساکن ہی شمار کریں گے
تو اگر ہم اسے مزید کھول کر لکھیں تو یہ "معطِیُنْ" ہوگا
اب اوپر والا قاعدہ یہاں جاری کریں گے تو یہ "معطِیْنْ" ہو جائے گا
تو اس میں نون اور یاء ساکن جمع ہو جائیں گے تو یاء کو گرا دیں گے تو یہ "معطِنْ" ہوگا
اب اسی نون کو دوبارہ تنوین کے ساتھ لکھیں گے تو یہ "معطٍ" لکھا جائے گا